اسلام آباد سے تہران اور استنبول تک کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ

February 26, 2021 11:20 am0 commentsViews: 13

لاہور: ریلوے حکام نے 43 ارب روپے سے زائد کا خسارہ کو کم کرنے کیلیے 3 ممالک کے درمیان معاہدہ آئی ٹی سی کے تحت 4 مارچ سے اسلام آباد، تہران و استنبول کے درمیان کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے تہران ایران باڈر تک کے درمیان کا سفر 6 ہزار5 سو کلو میٹر ہے اور کنٹینر ٹرین12روز میں ایران کے باڈر پر پہنچا کرے گی اس راستے سے یورپ کی ممالک تک امپورٹ اور ایکسپورٹ کو فروغ ملے گا اور ریلوے کو ریونیو ملنے سمیت اسکا خسارہ کم ہونے میں خاطرخواہ بہتری آئے گی جبکہ یہ ٹرین2009ء میں آخری بار چلی تھی۔