سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد: سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق تازہ ویڈیو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ہے۔ اس ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
Video Proof of Ali Haider Gillani showing MNA's how to waste their vote to favour Yousaf Raza Gillani in senate election. For Pakistani resistance these are the so called guardians of democracy in Pakistan.pic.twitter.com/lQntz99Auk
— Musa (@MusaNV18) March 2, 2021
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ویڈیو میں نظر آنے والے دوسرے شخص کو بیلٹ پیپر پر دو جگہ نشان لگانے کا طریقہ بتا رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں دوسرا شخص تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہے۔