کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر

March 3, 2021 12:49 pm0 commentsViews: 10

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئرآیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کنگزکےفرنچائزکےپی سی آرٹیسٹ رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی اور نتائج میں اسکواڈ کے تمام ارکان کا کورونا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شریک تمام فرنچائزکے کورونا ٹیسٹ کاعمل مکمل ہوگیا۔

گزشتہ روز کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد2 کھلاڑیوں سمیت 3 افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی، ایک کرکٹر کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔

کراچی کنگز نے بعدازاں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل میں مثبت آنے والوں میں سے صرف ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہیں۔ ہمارے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ6میں آج2میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔