نوازشریف کے بعد عمران خان دوسرے وزیراعظم جو اعتماد کا ووٹ لیں گے

March 6, 2021 12:42 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد: پاکستانی پارلیمانی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کریگا جب کہ اس سے قبل 1993 کونواز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اپنی ہی جماعت کے صدر مملکت نے محسوس کیا ہے کہ قائد ایوان اکثریت کھو چکے ہیں اور انھوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ اپنی ہی جماعت کے صدر مملکت نے محسوس کیا ہے کہ قائد ایوان اکثریت کھو چکے ہیں اور انھوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل صرف نواز شریف واحد وزیراعظم ہیں جنھوں نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔