ایئرچیف مارشل مجاہدانور سبکدوش، ظہیراحمدبابر نے کمان سنبھال لی

March 19, 2021 11:55 am0 commentsViews: 31

اسلام آباد: ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان سبکدوش ہوگئے اور کمان نئےسربراہ کوسونپ دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھونے پاک فضائیہ کے نئےسربراہ کی حیثیت سےذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جےایف17تھنڈرطیاروں نےسبکدوش ہونیوالےایئرچیف مجاہدانورخان کوسلامی دی۔

تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونیوالےایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی کمانڈ نئے سربراہ کو سونپ رہاہوں، ‏40سال پاک فضائیہ میں خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے، ‏ہم ہر قیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے ، ‏قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے، ‏کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں، ‏پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کےلیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں، ان ‏کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، ‏ہر شعبہ میں تعاون پر اپنے اسٹاف کاشکرگزارہوں۔