پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

March 27, 2021 2:58 pm0 commentsViews: 38

لاہور: پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے لاہور سے اسکردو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے اسکردو کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز آج سے ہوگا اور پہلی تعارفی پرواز دوپہر کو روانہ ہوگی۔ لاہور، جنوبی اور وسطی پنجاب کے لوگوں کے لئے پہلی دفعہ یہ پرواز شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائینگی۔ اسکردو کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلے ہفتے میں دو پروازیں جاتی تھیں۔

لاہور سے اسکردو سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا جس کا کرایہ 7 ہزار 500 روپے ہوگا۔ اسکردو، گلگت اور استور جیسے مقامات تک پہنچنے میں سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی ہے۔