بورے والا ؛ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

April 1, 2021 11:45 am0 commentsViews: 12

بورے والا: لڈن روڈ پرایک کارتیزرفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا کرتباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بورے والا میں لڈن روڈ پرکارتیزرفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔