کراچی: اورنگی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی

April 2, 2021 12:23 pm0 commentsViews: 30

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 8 نمبر میں نالے کے قریب 3 منزلہ عمارت گر گئی، ریسکیو ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمارت کے ملبے سے 4 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی نالے پر آپریشن کے دوران یہ 3 منزلہ عمارت گری ہے، کے ایم سی کے ناتجربہ کار عملے کی غفلت کے باعث عمارت گری ہے۔ مذکورہ منہدم ہونے والی 3 منزلہ عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے توڑا جا رہا تھا کہ وہ زمین بوس ہو گئی۔