مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرالیا

April 5, 2021 6:58 pm0 commentsViews: 15

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہےاور انہوں نےدوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے، لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو مریم نواز کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ تاہم آج دوبارہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا۔