سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی

April 6, 2021 11:28 am0 commentsViews: 13

کراچی: سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے این سی او سی کے فیصلے کے تحت نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی 9 اور 10 اپریل سے شروع ہو کر 25 اور 26 اپریل کی شب تک عائد ہوگی، پابندی سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت عائد کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا جبکہ طبی اور دیگر ہنگامی خدمات کی نقل وحمل پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی، مذکورہ فیصلے پر 21 اپریل کو این سی او سی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔