کراچی : گیس سلینڈر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

April 7, 2021 11:35 am0 commentsViews: 7

کراچی میں موسمیات چورنگی کے قریب ایل پی جی گیس سلینڈر کی دکان میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے 3 دکانیں تباہ ہوگئیں اور ایک گاڑی بھی الٹ گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔