سمندر پار پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر بھیج کر تمام ریکارڈ توڑ دیے، وزیراعظم

April 12, 2021 12:10 pm0 commentsViews: 14

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں نے مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، انہوں نے کوویڈ کے باوجود مسلسل دس ماہ 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ رواں مالی سال اب تک کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔