ایف آئی اے نے جہانگیر اور علی ترین کو کل طلب کر لیا

April 12, 2021 12:57 pm0 commentsViews: 18

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو کل بروز منگل طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں جہانگیر ترین اور علی ترین سے 8 سوالوں کے فوری جواب مانگے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو 13 اپریل کو جواب لے کر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہانگیر خان ترین کمپنی سیکٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔ ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگست 2020 سے ان سوالات کے جواب مانگ رہے ہیں، جہانگیر خان ترین نے جمعہ کے دن سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا۔