کراچی کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام

April 12, 2021 8:09 pm0 commentsViews: 23

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹاور سے گورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ کراچی میں مذہبی تنظیم کی جانب سے دھرنے دیئے جانے کے بعد شہر میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ہیں۔