سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ

April 12, 2021 8:59 pm0 commentsViews: 10

سندھ حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے اور کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور خصوصاً ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لے رہی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کردیا جائے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ کابینہ میں بھی جلد تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں کچھ نئے وزرا شامل کیے جاسکتے ہیں اور کچھ سے قلمدان واپس لیے جاسکتے ہیں۔