خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

April 13, 2021 1:25 pm0 commentsViews: 15

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں منگل 13 اپریل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور کے پی کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 169کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔