رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

April 13, 2021 7:24 pm0 commentsViews: 9

پشاور: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت پشاور میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشن گوئیوں کے مطابق آج چاند دیکھا جاسکے گا اور ملک بھر میں بدھ کے روز ایک ہی دن پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مسجد الحرام میں نماز تراویح کی اجازت دیدی ہے۔