کورونا ؛ مزید 118 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

April 15, 2021 2:44 pm0 commentsViews: 10

اسلام آباد: کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی جان لیوا وائرس نے آج 118 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 685 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,942,77 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 395 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 739,818 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ70 ہزار 310 ، پنجاب میں 2 لاکھ 58 ہزار 441، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 2 ہزار 290، اسلام آباد میں 68 ہزار 066، بلوچستان میں 20 ہزار 580، آزاد کشمیر میں 14 ہزار 978 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 153 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد77 ہزار 294 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 872 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 740مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 646,652ہوگئی ہے۔