زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے

April 15, 2021 7:53 pm0 commentsViews: 12

کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2.5 ارب ڈالر کے یورو بانڈذ کی نیلامی کے بعد زخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 9 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری ذخائر جولائی 2017 کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے ہیں۔