وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

April 16, 2021 2:23 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر کابینہ میں ردوبدل کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کو وزیرتوانائی بنادیا گیا، جب کہ ان کی جگہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمہ داریاں لے کر انہیں وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی گئی تھی، جب کہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔