وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

April 19, 2021 2:25 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ساڑھے 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ساڑھے 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک میں جاری موجودہ صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات اورلائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورمیں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف آپریشن کے دوران ٹی ایل پی کے متعدد کارکن جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے جس کے بعد آج مفتی منیب الرحمان سمیت علمائے کرام کی اپیل پر راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔