میٹ مرچنٹس کا گوشت کی قیمتیں بڑھانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

April 22, 2021 12:39 am0 commentsViews: 45

کراچی: کراچی والے ہوجائیں خبردار ، کیوں کہ اب گائے، بکرے کے گوشت کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے نئی قیمتیں بڑھانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ صدر میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن ندیم قریشی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ موجودہ قیمتوں گائے کا گوشت 600 روپے اور بکرے کا گوشت 1100 روپے فی کلو میں کاروبار نہیں چلا سکتے۔ 5 سالوں میں گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں طے نہیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر میٹ مرچنٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دوکانداروں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے، ایکسپورٹر کے جانور ڈالر میں خریدنے پر قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ غیر قانونی مذبح خانوں میں پریشر گوشت تیار کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کراچی کو نئی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھاپوں، گرفتاریوں سے روکا جائے۔