کراچی میں کاروبار کی بندش کے دنوں میں ایک بار پھر تبدیلی

April 23, 2021 1:26 am0 commentsViews: 43

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں ہفتے کے دو دن کاروباری بندش کے ایام ایک بار پھر تبدیل کردیے، اب تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے پھر سے جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سیف ڈیز کی تبدیلی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو سیف ڈیز کا اطلاق کراچی ڈویژن میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹی فکشن میں کہا گیا ہے کہ سیف ڈیز بندش کی تبدیلی تجارتی تنظیموں کی درخواست پر کی گئی ہے، حکم نامے کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں، بیکری، دودھ، سبزی، پھل، میڈیکل اسٹورز، ہسپتال ، کلینکس، میڈیا کے اداروں، اخبار فروشوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر پر نہیں۔