روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک ارب ڈالر کو عبور کرگئے، وزیراعظم

April 24, 2021 2:11 pm0 commentsViews: 22

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک بلین ڈالر کو عبور کرچکے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب سے بڑھ گئے، میں زبردست ردعمل پر بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مختصرعرصے میں اہم سنگ میل حاصل کرنے پراسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔