قلعہ عبداللہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، ایک اہلکار جاں بحق

April 28, 2021 6:02 pm0 commentsViews: 46

کوئٹہ: بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب عین اس وقت دھماکا ہوا جب اطراف میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد پولیس کی موبائل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیئے گئے ہیں۔