خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

May 6, 2021 12:38 pm0 commentsViews: 18

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کواحتساب عدالت لاہورکے جج سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثوں کے کیس کی سماعت کی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس دائر کرنے سے متعلق نیب کے پراسیکیوٹر سے مکمل رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا، جس پر لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو دوبارہ 20 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ عدالت نے نیب حکام سے خواجہ آصف کے ریفرنس سے متعلق جواب طلب کر رکھا تھا۔

واضح رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی ہے۔