عید الفطرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

May 12, 2021 1:19 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد: عید الفطرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ جو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطر ہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كے ركن مولاناحسين احمد مدنی کے مطابق ہماری كميٹی چاند نظر آنے كی شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پرفيصلہ كرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كی شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں آج 30واں روزہ ہے اور عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔ اس لئے پاکستان میں آج شوال کے چاند کی رویت کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں۔