کراچی: گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں لاک ڈاؤن نافذ

May 17, 2021 12:37 pm0 commentsViews: 36

کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ضلع وسطی کے 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 16 سے 30 مئی تک کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں اس وقت 152 کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں جنہیں سختی سے گھروں میں قرنطینہ کردیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔