ترکی کے ثقافتی سینٹر پر داعش کا حملہ‘30 افراد ہلاک

July 21, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 23

سوروچ شہر میں ہونے والے دھماکے میں 100 افرادزخمی‘ عراق بم دھماکے میں ہلاکتیں 90 ہوگئیں
انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں شام کی سرحد سے متصل شہر سوروچ میں ثقافتی سینٹر میں داعش کے دھماکے کے نتیجے میں30 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے‘ جبکہ عراق میں ہفتے کو ہونیوالے کار بم دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 90 ہوگئی اور سینکڑوں زخمی ہیں اور مصری فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 7 فوجی اور 52 شدت پسند مارے گئے‘ اطلاعات کے مطابق عراقی مشرقی صوبے دیالا کے قصبہ خان بنی سعد کے مصروف بازار میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جن میں بچے شامل ہیں‘ پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھماکے کی وجہ سے عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

Tags: