رشتے سے انکار پولیس اہلکار نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

July 21, 2015 4:23 pm0 commentsViews: 28

واقع میں لڑکی کے2 بھائی بھی جھلس گئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹائون کے علاقے میں پولیس اہلکار نے رشتے سے انکار پر لڑکی سمیت 3 افراد پر تیزاب پھینک دیا‘ ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق مبینہ تائون کے علاقے یاسر آرکیڈ میں رہائش پذیر راحیلہ دختر عبدالرحمن کا رشتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار ذیشان عرف محمد علی نے چاند رات کو لڑکی کے گھر جا کر تیزاب پھینک دیا‘ جس کے نتیجے میں راحیلہ ‘اس کا بھائی جان محمد اور چھوٹا بھائی ہادی جھلس کر زخمی ہوگئے‘ ڈاکٹرو کے مطابق لڑکی 70 فیصد جھلس گئی ہے‘ اس کی حالت نازک ہے‘ اس سلسلے میں ایس ایچ او مبینہ ٹائون ظفر عباس کے مطابق پہلے ملزم کی زخمی لڑکی سے منگنی ہوئی تھی‘ تاہم بعد اختلافات کے باعث لڑکی والوں نے منگنی ختم کردی‘ ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے رشتہ نہ ملنے پر مشتعل ہو کر انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

Tags: