بد عنوانیوں میں ملوث6 وفاقی وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

July 21, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 15

وزیراعظم سینئر رہنمائوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، کرپشن کی رپورٹ حساس اداروں نے دی ہے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نواز شریف نے6 وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ حتمی فیصلہ سینئررہنمائوں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا‘ حساس اداروں نے ایک رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی تھی جس میں 6 وزارتوں میں بد عنوانی کیا نکشاف کیا تھا‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اثاثوں میں غیر معمولی اضافے‘ بیرون ملک اکائونٹس کی منتقلی کی تفصیلات شامل ہیں‘ وزارت قومی صحت‘ پانی ‘وزارت آئی ٹی‘ وزارت پیٹرولیم‘ وزارت مواصلات‘ اوورسیزکی وزارتوں میں بد عنوانی کا انکشاف کیا گیا ہے‘ رپورٹ پر عید کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا اب جبکہ عید گزرچکی ہے تو اس بارے میں غور و خوص کیا جائیگا۔

Tags: