عید پر سمندر میں نہاتے ہوئے 6 نوجوان ڈوب گئے

July 21, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 28

غوطہ خوروں نے لاشیں نکال لیں، دفعہ144 کی خلاف ورزی پر63 افراد گرفتار
عید کے تیسرے روز کینجھر جھیل میں پی آئی بی کے دو دوست بھی ڈوب کر ہلاک، لاشیں نکال لیں گئیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر سمندر اور کینجھرجھیل میں نہانے کے دوران 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے‘ ادھر ماڑی‘ پور‘ بوٹ بیسن ‘درخشاں اور کلفٹن تھانوںکی پولیس نے ساحل سمندر پر دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے پر 63 افراد کو گرفتار کرلیا‘ گڈانی میں سمندر میں نہانے والے2 افراد 25 سالہ نور خان ولد رشید خان اور 28 سالہ فضل اللہ ولد عصمت خان جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں غوطہ خوروں نے بڑی تگ و دو کے بعد سمندر سے نکالی‘ پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے ایک نوجوان کو زندہ بچالیا‘ متوفین کے لواحقین بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے‘ ہاکس بے پیراڈائز پوائنٹ پر گھر والوں کے ساتھ پکنک منانے کیلئے آنیوالے2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے‘ جن کی لاشوں کو سول اسپتال لایا گیا جہاں سے ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے جن میں ایک کی شناخت 20 سالہ دائود ولد یوسف کے نام سے ہوئی‘ ادھر عید کے تیسرے روز کینجھر جھیل میں پکنک منانے کے دوران پی آئی بی پرانی سبزی منڈی کے رہائشی2 دوست 24 سالہ سہیل اور 25 سالہ سلیمان خان ڈوب گئے‘ جن کی لاشیں ایدھی سرد خانے پہنچادی گئیں۔

Tags: