مون سون کا نیا سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

July 21, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 31

جمعرات تک بارش کا امکان ہے، سندھ کے بالائی علاقوں میں تیز بارشیں ہوں گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں موسم کی صورتحال قدرے بہتر اوردرجہ حرارت بھی معمول پر ہے‘ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی مطابق مون سون کا سسٹم منگل (آج) سے سندھ میں داخل ہوگاجو جمعرات تک بارش برسانے کا باعث بن سکتا ہے‘ عید الفطر کے ایام میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا جبکہ شہر میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی‘ کراچی میں موسم کئی روز سے ابر آلود ہے لیکن ابھی تک ابر رحمت نہیں برسی‘ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگا جس کے نتیجے میں بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی جبکہ جمعرات کو کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے‘ جنوب مغرب سے چلنے و الی تیز ہوائوں کی وجہ سے شہر کا موسم متعدل رہے گا‘ پیر کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت29 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہا۔

Tags: