پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم بیٹے سمیت گرفتار

July 21, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 27

رینجرز نے فیڈرل بی ایریا سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
گرفتاری ڈی جی رینجرز کا پتلا جلانے پر عمل میں آئی، ذرائع، دونوں بے گناہ ہیں، الطاف شکور
کراچی( اسٹاف رپورٹر) رینجر زنے فیڈرل بی ایریا بلاک10 میں چھاپہ مار کر پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا چھاپہ اتواور پیر کو درمیانی شب مارا گیا‘ جسکے بعد دونوں باپ بیٹے کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا‘ ذرائع کے مطابق پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم اور ان کے بیٹے کی گرفتاری مبینہ طور پر ڈی جی رینجرز کا پتلا جلانے پر عمل میں آئی ہے جبکہ پاسبان کے صد الطاف شکور نے د ونوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے گرفتاری کو بلا جواز قرار دیا ہے۔

Tags: