وزیراعظم کے سیکورٹی اسکواڈ میں10 نئی گاڑیاں شامل

July 21, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 30

گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے، کسی بھی گاڑی کی قیمت تین کروڑ سے کم نہیں ہے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے سیکورٹی اسکواڈ میں کروڑوں روپے کی10 نئی گاڑیاں شامل کرلی گئیں‘ جدید گاڑیوںمیں چھ ایم ڈبلیو ایس وی وی اور چاروی زیدایکس شامل ہیں‘ خریدی گئی کسی بھی گاڑی کی قیمت تین کروڑ سے کم نہیں‘ تمام گاڑیوں کا بوجھ وفاقی حکومت نے برداشت کیا جن کی لاگت کروڑوں روپے ہے‘2014 ء میں بھی وزیراعظم نواز شریف کیلئے ساٹھ ایل آئی ہائی سیکورٹی گاڑیاں خریدی گئی تھیں جن پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے۔

Tags: