بغداد میں عید کے روز کار بم دھماکہ 120 افراد ہلاک

July 21, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 23

دھماکے میں 120سے زائد افراد زخمی‘ سیکورٹی فورسز نے متعدد مشکوک افرادکو گرفتارکرلیا
کئی بچے بھی دھماکے سے ہلاک‘ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کرلی
بغداد( نیوز ڈیسک) عراق میں عید کے روز مصروف بازار میںہونیوالے کار بم دھماکے میں کم از کم120 افراد جاں بحق جبکہ 130 زخمی ہوگئے‘ عراقی حکام کے مطابق دھماکے میں ملوث ہونے کے شک میں متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے‘ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں‘ یہ حملہ عراق کے دارلحکومت بغداد کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے خان بنی سعد نامی قصبے میں ہوا‘ عراقی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عید منارہے تھے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھماکے کی وجہ سے عمارتیں تباہ ہوگئیں‘ دوسری جانب شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Tags: