نبیل گبول دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، پیپلزپارٹی

July 21, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 26

غفارذکری پر عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ کے ساتھ اس کے گہرے تعلقات ہیں
پیپلزپارٹی میں واپسی کیلئے بھی منتیں کر رہا ہے، ایسے شخص کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ نبیل گبول ایک کرمنل شخص ہے جو جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہا ہے‘ نبیل گبول آج بھی پیپلز پارٹی میں واپس آنے کیلئے منتیں کررہا ہے لیکن ایسے شخص کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے‘ پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی امداد پتافی‘ طارق آرائیں اور ڈاکٹر سکندر شورو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ لیاری گینگ وار میں نبیل گبول دہشت گردوں کی سرپرستی کررہا ہے‘ غفار ذکری اور ارشد پپو کے نبیل گبول کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں جبکہ نبیل گبول نے عذیر بلوچ‘ رحمن ڈکیت اور بابا لاڈلہ کے ساتھ گہرے مراسم ہیں انہوں نے کہا کہ نبیل گبول کی تصاویر جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ موجود ہیں‘ نبیل گبول کراچی میں پلاٹوں پر قبضوں‘ بھتہ خوری اور دیگر جرائم میںبھی ملوث ہیں۔

Tags: