ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

July 21, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 25

قانون نافذ کرنے والوں کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، ایم کیو ایم حکومت میں شامل نہیں ہو رہی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سیکریٹری آبپاشی کو دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر گڈو‘ سکھر اور کوٹری بیراجوں پرکنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ صوبائی سطح پر مرکزی کنٹرول روم سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں قائم کرنے کے احکامات دیئے ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر‘ کو کچے کے علاقوں سے لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ جو کہ عید کے دنوں میں خیر پور‘ لاڑکانہ‘ گڑھی خدا بخش اورسکھر میں انتہائی مصروف رہے اور مختلف سطح کے اجلاسوں اور ملاقاتوں کے بعد آج منگل کو کراچی پہنچ چکے ہیں‘ کراچی آنے سے قبل انہوں نے سکھر میں سیکریٹری آبپاشی کمشنر سکھر سمیت دیگر متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سیکریٹری آبپاشی تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں سے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں انسانی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے‘ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ افسران کو اس ضمن میں ذمہ داری سے فرائض کی انجام دہی کی تلقین کی اور متنبہ کیا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والے عملے کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

Tags: