ثانیہ مرزا کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جیت پر والہانہ رقص

July 21, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 57

سری لنکا کیخلاف سیریز میں برتری حاصل کرنے پر شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کا بھی جشن
دونوں میاں بیوی کھلاڑی بہترین‘رقاص بدترین ہیں‘ یوراج کا طنز‘ آجائو میدان میں‘ شعیب کا جوابی ٹویٹ
کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کا جشن صرف پاکستان میں نہیں منایا گیا بلکہ بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مل کر خوشی منائی اوررقص کیا‘ شعیب ملک ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ خود اور ان کی اہلیہ دیگر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مل کر جیت کا جشن مناتے ہوئے قص کررہے یہں‘ بھارتی فلم ’’ خوبصورت کے گانے ‘‘ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘ پر رقص کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی اور ثانیہ مرزا خوب موج مستی کرتے نظر آرہے ہیں‘ ثانیہ مرزا میچ میں شعیب ملک کی اچھی کارکردگی پر خوشی سے نہال نظر آتی ہیں‘ ادھر بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے سوشل میڈیا پر طنزیہ کیا کہ دونوں میاں بیوی کھلاڑی بہترین مگر رقاص بدترین ہیں‘ جس پر شعیب نے جوابی ٹوئٹ کیا کہ ’’ آجائو میدان میں‘‘۔

Tags: