حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے‘ عمران خان

July 21, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 29

لاہور( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا یہ کہ موجودہ حکمران ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے‘ دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں‘ ہم نے اپنے لئے نہیں ملک کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے احتجاجی دھرنا دیا‘ قوم سے جھوٹ نہ بولنے کے وعدے پر قائم ہوں‘ ہمیشہ سچی بات ہی کروں گا‘ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکنے پر نام بدلنے کی باتیں کرتے رہے وہ آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Tags: