کراچی میں پانی و بجلی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل سنگین ہیں، صدر ممنون

July 21, 2015 4:33 pm0 commentsViews: 34

وفاقی حکومت لوگوں کے مسائل اور روزگار فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے، مختلف وفود سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے پانی و بجلی اور ٹرانسپورٹ کے سنگین مسائل سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی‘ یہ بات انہوں نے پیر کو اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ممنون حسین نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کئی بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جن میں بجلی کی پیداوار اور انفرا سٹرکچر کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ان کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

Tags: