عید الفطر ملک میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

July 21, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 32

اسلام آباد/ کراچی( اے پی پی) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ وفاقی وزیر دار الحکومت سمیت ملک بھر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں ملکی ترقی و خوشحالی، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ، ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خاص طور پر دعائیں مانگی گئیں۔ وفاقی دار الحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی دار الحکومت کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہ میں بھی نماز عید کے سیکڑوں اجتماعات منعقد ہوئے۔

Tags: