سپرہائی وے پر پھسلن‘کوسٹر الٹ گئی‘12 افراد زخمی

July 22, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 16

زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں‘ شیر شاہ میں چھت گرنے سے ماں بیٹی زخمی ہوگئیں
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے سپر ہائی وے بابر کانٹا کے قریب بارش کے بعد سڑک پر پھسلن سے تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں12 افراد زخمی ہوگئے‘ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی‘ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا‘ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ہے اور حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ‘ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کوسٹر اندرون سندھ سے کراچی آرہی تھی جس میں25 مسافر سوار تھے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے‘ شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب گھر میں چھت گرنے سے40 سالہ رضیہ اور اس کی بیٹی 17 سالہ صائمہ زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔

Tags: