ملک میں مذہبی جماعتوں کاسیاسی اتحاد بنانے کی تیاریاں

July 22, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 20

جے یو آئی سمیع الحق گروپ نے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا بیڑا اٹھالیا
آئندہ چند روز میں سرکردہ مذہبی جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کئے جانے کا امکان ہے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) مذہبی جماعتوں کا ایک نیا سیاسی اتحاد بننے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے‘ جمعیت علماء اسلام(س) نے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا بیڑا اٹھا لیا‘ آئندہ دو ہفتوں میں سرکردہ مذہبی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کئے جانے کا امکان ہے جس میں بلدیاتی الیکشن‘ مدارس رجسٹریشن سمیت دیگر اہم ملکی معاملات پر مشاورت کی جائیگی‘ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئندہ چند روز میں تمام مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس بلایا جائیگا‘ جس کی میزبانی جمعیت علماء اسلام(س) کریگی‘ اس اجلاس میں تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے‘ بلدیاتی انتخابات اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مشاورت کے بعد متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائیگا جس کے بعد حکومت سے مذاکرات اور احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائیگا اجلاس میں مذہبی جماعتوں کو دی جانیوالی غیر ملکی فنڈنگ اور اس کے استعمال کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی جائیگی۔

Tags: