پیٹرول پمپ کے گارڈ کی شہریوں پر فائرنگ

July 22, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 71

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح ایم اے جناح روڈ کیپری سینما کے قریب کالٹکس پمپ پر شہریوں اور عملے کے درمیان پیٹرول بھروانے پر تلخ کلامی ہوئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ جس پر پیٹرول پمپ کے گارڈ نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس سے اطراف میں بھگدڑ مچ گئی لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مذکورہ واقعے کے بعد شہریوں نے پیٹرول پمپ کے عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اور پیٹرول پمپ کے عملے کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ جس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کی شکایت سننے کے بعد پولیس پیٹرول پمپ کے 2 سیکورٹی گارڈ کو ہمراہ لے گئی۔

Tags: