ملک میں بارشوں سے 6 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

July 22, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 29

آزاد کشمیر‘ گلگت‘ چترال‘ جنوبی پنجاب ،سندھ میں سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے
دریائے سندھ میں طغیانی‘ گھوٹکی کے 10 دیہات میں پانی داخل‘ پاک فوج کی امدادی کارروائیاں
کراچی( نیوز ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، 6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، ہزاروں بے گھر، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی اور سندھ میں تباہی، مختلف حادثات کے نتیجے میں مزید کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سینکڑوں بستیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، دریا بھی بپھر گئے، دریائے سندھ میں تربیلا، اٹک، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ چترال میں صورتحال معمول پر نہ آسکی، مزید درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے۔

Tags: