کرینہ کپور پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی بڑی مداح نکلی

July 22, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 36

ممبئی( کلچرل رپورٹر) بالی ووڈ کی ور اسٹائل اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کاا ظہار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی بیبو کا ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور کی بڑی مداح ہیں وہ ایک بہترین ہدایت کار ہیں جنہوں نے بہترین فلمیں بنائیں لہٰذا وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہدایتکار شعیب منصور نے ’’ خدا کے لئے ‘‘اور ’’بول‘‘ جیسی فلمیں اور متعدد مقبول ٹی وی سیریلز بنائے ہیں۔

Tags: