بھارت میں ڈائن ہونے کے شک میں خاتون کا سر قلم

July 22, 2015 4:00 pm0 commentsViews: 26

63 سالہ خاتون کو لوگوں کے بیمار ہونے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا
گزشتہ 5 سال کے دوران جادو ٹونا کرنے کے شک میں82 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے
آسام ( مانیٹرنگ ڈیسک) تہمت پرست بھارت میں ’’ڈائن‘‘ ہونے کے شک میں خاتون کا سر قلم کر دیا گیا۔ گزشتہ 5 سال کے دوران جادو ٹونا کرنے کے شک میں82 افراد کو قتل کیا گیا اور ان میں اکثریت خواتین کی تھی۔ بھارت کی ریاست آسام میں دیہات میں مقامی افراد نے جادو ٹونا کرنے کے شبہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کا سر قلم کر دیا۔ حکام کے مطابق کاربی قبیلے کے افراد نے الزام عائد کیا کہ اس63 سالہ خاتون کی وجہ سے علاقے میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔ وشوناتھ چارالی ضلع کے ایک گاؤں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چند افراد اس خاتون کو گھر سے تشدد کرتے ہوئے دریا کے کنارے لے گئے اور وہاں تیز دھار آلے سے اس کو قتل کر دیا تھا۔

Tags: