سانحہ صفوراگوٹھ میں ملوث دہشت گرد وعدہ معاف گواہ بن گیا

July 22, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 35

ملزم اسد رحمن اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور2006 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی، عدالت میں بیان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث دہشت گرد اسد الرحمن وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ تفصیلات سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث گرفتار دہشت گرد اسد الرحمن کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گیا جبکہ ملزم نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرا دیا جس کے مطابق ملزم نے کراچی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ جس کے بعد اس نے 2006ء میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ دوسری جانب اسد الرحمن کو وعدہ معاف گواہ بننے پر نرمی برتتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اسد الرحمن پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے ملزم کا بیان میں کہنا تھا کہ وہ اپنے کئے پر شرمندہ ہے اور بے دریغ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے کا دکھ ہے وہ قانون کی مدد کرکے اپنے کئے کا مداوا کر رہا ہے۔

Tags: