ملیر سٹی، پولیس مقابلے کے بعد گینگ وار کے2 ملزمان گرفتار

July 22, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 33

گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد، دیگر2 ساتھی تنگ گلیوں سے فرار ہو گئے
کراچی( کرائم رپورٹر) ملیر سٹی پولیس کا گینگ وار ملزمان سے مقابلہ2 ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمدا، دیگر2 ملزمان فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں گشت کے دوران ایس ایچ او ملیر سٹی زوار حسین کا ملیر بکرا پیڑی پرانا شناختی کارڈ والی گلی میں گینگ وار کے سہیل ڈاڈا گروپ کے ملزمان سے مقابلہ ہوگیا۔ مقابلے کے بعد گینگ وار کے2 اہم ملزمان عاقب عرف نور اور زبیر علی عرف شیمپو کو گرفتار کرکے2 پستول ، 2 میگزین، 9 کارتوس بر آمد کر لئے، جبکہ گرفتار ملزمان کے2 ساتھی تنگ گلیوں میں فرار ہوگئے علاوہ ازیں ملیر سٹی پولیس نے گزشتہ شب بکرا پیڑی میں دستی بم حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے آنسو گوٹھ میں کارروائی کی تاہم ملزمان پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہوگئے۔

Tags: